لاک ڈاؤن: سندھ کا دیگر تین صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ: آج صبح 9 بجے نیب میں پیش ہوں گے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جاری لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کرنے کا فیصلہ دیگر تین صوبوں کے وزراعلیٰ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

 وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑ دیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جاری لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار، محمود خان اور جام کمال سے سید مراد علی شاہ خود مشاورت کریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ وفاقی حکومت کو قائل کیا جائے گا کہ وہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر آمادہ ہو۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صوبائی کابینہ کے اراکین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع پر آمادہ نہ ہو تو پھر صوبے میں مرحلہ وار عائد پابندیاں ختم کردی جائیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پیز طے کرنے کے لیے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

لاک ڈاؤن میں کرکٹ کھیلنے پر بھاری جرمانہ

ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ اس ضمن میں کابینہ کے سینئر اراکین سے کل دوبارہ مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں