پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو دس دن میں وطن لانے کی کوشش

اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیرون ملک محصور پاکستانیوں کے لیے ریلیف آپریشن شروع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جاری کردہ پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دس روز میں بیرون ملک پھنسے ہوئے تمام پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے پیرکے دن سول ایوی ایشن کے وزیر اور پی آئی اے سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم بیرون ملک سے آنے والی پروازیں روکیں، راجہ فاروق حیدر

اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

اس ضمن میں انہوں نے حکومتی کاوش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ان تک پہنچیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلائی جا ئیں۔

جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں،فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے بھائیوں اور زائرین کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ذیلی کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی مسلسل بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

بیرون ملک مقیم کئی پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق اسد قیصر نے اعلان کیا کہ اگر کسی کو پھر بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتو مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں