دو رکعت صلاۃ التوبہ ادا کرنے کی اپیل

اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو بلائے جانے کا

اسلام آباد: ملک کے ممتاز علمائے کرام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دو رکعت صلاۃ التوبہ ادا کریں۔

کورونا وائرس، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق علمائے کرام نے یہ اپیل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران کی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

کورونا آگاہی مہم: صدر مملکت کے علماء و مشائخ سے رابطے

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ممتاز علمائے کرام نے درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے وفد کے اراکین نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ نمازوں کی ادائیگی گھروں میں کریں۔

کورونا: حکومتی اقدمات کا ساتھ دیں گے،علمائے کرام و مفتیان کرام کا اعلان

عوام الناس سے علمائے کرام نے درخواست کی وہ نمازوں کی ادائیگی میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور توبہ استغفار کریں۔


متعلقہ خبریں