کورونا: وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کا انتقال ہوگیا


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

سندھ میں کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے، وزیراعلیٰ کا انتباہ

ہم نیوز نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی گزشتہ دنوں عراق سے واپسی  پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

سعید غنی کے مطابق ایم ڈی سائٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے مہدی شاہ گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے ایک اسپتال میں وینٹی لیٹرپہ تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کے انتقل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سندھ: ایک ہی خاندان کے7 افرادکورونا سے متاثر، مجموعی تعداد1128ہوگئی

گورنر سندھ  نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پہ اجر عظیم عطا کرے۔ (آمین)


متعلقہ خبریں