لاہور: معروف گلوکار شہزاد رائے نے گرائے گئے بھارتی ڈرون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو کورونا سے لڑنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کی جانب سے گرائے گئے بھارتی ڈرون کی تصویر شیئرز کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
“تم کو یاد دہانی کرا دیں ہم سب کو کورونا سے لڑنا ہے۔ کیا ہو گیا ہے یار ”
Indian quadcopter shot down by Pak Army. #covid19 …. let me remind you …. we all have to fight C.o.r.o.n.a… Kya ho gaya hai yaar https://t.co/Q3tsn44FTK pic.twitter.com/GgFcFEwQl6
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 9, 2020
شہزاد رائے نے بھارتی ڈرون کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر رہیں، محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔