چین میں کورونا سےہلاکتوں پر 3منٹ کی خاموشی

چین میں کورونا سےہلاکتوں پر 3منٹ کی خاموشی

فوٹو: ہم نیوز


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے سبب ہونےوالی ہلاکتوں پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

چین کے تمام شہروں میں ہفتے کی صبح تین منٹ کے لیے تمام نظام زندگی روک دیا گیا اور لوگوں نے اپنے کام چھوڑ کر ہلاک ہونےوالوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ کورونا سے ہلاک ہونے والےطبی عملے کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران چین میں صرف4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 21 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

چین میں نئے کیسزکی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی۔ کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 81 ہزار 639 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ ساڑھے 76 ہزار افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ چین میں کورونا سے 3326 اموات ہوئی ہیں۔

صدر شی جن پنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے بھی وبا کا شکار ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پورے ملک اور بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے تین منٹ کیلئے سرنگوں کر دیئے گئے۔

چینی حکومت نے کورونا کی پیشگی وارننگ دینے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ سمیت کورونا کےخلاف جنگ میں جانوں سے ہاتھو دھونے والے 14 طبی کارکنوں کےلیے اعزاز کا بھی اعلان کیا ہے۔

حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ووہان پولیس کے ذریعے ڈاکٹر لی کو “نامناسب” سزا دی گئی۔

چینی حکومت نے اعترا ف کیا کہ کورونا کی شدت کم کرنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے میں ڈاکٹر لی نےاہم کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں