عائشہ خان کے شوبز چھوڑنے کی وجہ منظر عام پر


اسلام آباد: معروف اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اچانک شوبز چھوڑنے کو بہت سوں نے حیرت سے سنا تاہم اب اس کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

شوبز سے عائشہ خان کی علیحدگی کی وجہ ان کی شادی ہے۔ وہ ایک فوجی افسر کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

عائشہ خان کے ہونے والے شوہرعقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔ شادی کیلئے چھپوائے گئے کارڈ پر درج تاریخ کےمطابق دونوں کا ولیمہ 15 اپریل کو ہوگا۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے منگیتر میجرعقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔

عائشہ نے لکھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ وہ شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہیں۔

عائشہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا، ‘ہم چند سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور گذشتہ برس ہم نے منگنی کی۔’

مییجر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نا صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں