اسلام آباد: سوشل میڈیا صارفین خاص کر نوجوانوں میں مقبول ایپلیکیشنز میں سے ایک ”اسنیپ چیٹ” نے نئے زبردست فیچرز متعارف کئے ہیں۔
اسنیپ چیٹ کے نئے فیچرزمیں گروپ ویڈیو کال اور شئیر کی جانے والی پوسٹ میں دوستوں کو ٹیگ یا مینشن کرنے کا آپشن شامل ہے۔
گروپ ویڈیو کال فیچر کی خاص بات یہ تھی کہ ایک ہی وقت میں 16 افراد آپس میں بات کرسکتے تھے۔ اسنیپ چیٹ نے ”وائس کال گروپ” کے آپشن کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے بعد اب 32 افراد بیک وقت وائس کال میں شامل ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران اسنیپ چیٹ نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کی تھی جس کے بعد اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
معروف ماڈل کایل جینرسمیت شوبز کی کئی شخصیات نے اسنیپ چیٹ کو ڈیزائن میں تبدیلی پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اوراس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ بھی کی تھی۔ ڈیجیٹل ماہرین نے دعوی کیا تھا کہ صرف اس ایک ٹویٹ نے کمپنی کو 30 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔
توقع ہے کہ نئے فیچرز متعارف کرنے سے ایپلیکیشن ایک بار پھر صارفین کی توجہ حاصل کر سکے گی۔