کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو باقاعدہ خط بھیج دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سب کے لیے جاری کردہ 21 نکات پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔

پی آئی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر چار اپریل سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پرعملد رآمد یقینی بنایا جائے۔

کورونا: عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

سی اے اے نے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جہازکوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پرکروانالازمی ہیں۔

تمام ایئر لائنز کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم کی موجودگی یقینی بنائیں۔

سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سرجیکل ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت تمام مسافروں کی ایئرپورٹس پر طبی جانچ اور اسکریننگ یقینی بنانی ہوگی، کسی بھی مسافر کو دوران پرواز اپنی نشست تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جہاز میں کیبن کریو کے لیے لازمی ہوگا کہ ہر آدھے گھنٹے بعد مسافروں کو ہینڈ سنیٹائزر فراہم کرے۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری میں ہدایات دی ہیں کہ ڈھائی گھنٹے سے کم دورانیے کی پرواز میں کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا اور اس سے زیادہ دورانیے کی پرواز میں مسافروں کو جو کھانا دیا جائے گا وہ پیک شدہ اسنیکس پر مشتمل ہو گا۔


متعلقہ خبریں