بلوچستان: مزدوروں کو ماہانہ 17 ہزار 500 روپے دینے کا فیصلہ

۔—فائل فوٹو۔


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دیہاڑی دار مزدوروں کو ماہانہ 17ہزار500 روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مزدوروں کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ محنت و افرادی قوت بلوچستان کے مطابق مزدوروں کےاعداد وشمار کے لیے پروفارمہ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

مزدوروں اور محنت کشوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ گزشتہ روز ایپکس کمیٹی اجلاس میں ہواتھا۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں معاشی پیکج کی منظوری دی گئی تھی۔

پیکج میں غریب، دیہاڑی دار طبقے کو ماہانہ پیسے یا راشن دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں