امریکی سفارتی عملے کی واپسی جاری، جان ہوور بھی پاکستان پہنچ گئے

امریکی سفارتی عملے کی واپسی جاری، جان ہوور بھی پاکستان پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جان ہوور پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جان ہوور رومانیہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب امریکی سفارتی عملے کی پاکستان سے واپسی کا عمل جاری ہے۔ آج پاکستان سے امریکی سفارتخانے کے مزید 69 افراد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی عملہ خصوصی طیارے سےافغانستان روانہ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکہ نے اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، پاکستان کی کالزکے لئے کال سینٹر اور دستاویزات کی فراہمی کے مراکز اوراسلام آباد، کراچی ، حیدرآباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، ملتان ، پشاور ، سیالکوٹ 7 اپریل 2020 تک بند رہیں گے۔

اس وقت کے دوران کال سینٹر نمبر 9221111234111 + اور 9251111234111 + دستیاب نہیں ہوگا۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمر سروس کے نمائندے سے رابطے کیلئے براہ کرم support-pakistan@ustraveldocs.com پر ای میل کرین۔ امریکی ویزا فیس جمع کرنے کے مراکز محدود گھنٹوں کے لئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں