گھروں تک محدود رہنے کی اپیل: صوبائی حکومتوں نے وزیراعظم کی تقریر کی تائید کردی

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس سے بچاو کے احتیاطی تدابیر سے متعلق وزیراعظم کی تقریر کی تائید کرتے ہوئے عوام کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے جزی لاک ڈاوَن کےلیے اقدامات کیے ہیں۔ جزوی لاک ڈاوَن پر ہرصورت عمل درآمد کرائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کریں گے۔ عوام اس صورتحال میں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان درست کہہ رہے ہیں، ان کے خطااب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کی معاونت کریں گی۔ وفاق اور صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 185 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ موجودہ صورتحال میں عوام پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ صوبے میں 3 ہفتوں کے لیے شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند کی ہے۔ عوام تعاون کریں گے تو صورتحال قابو میں آئے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ عوام چند دنوں کے لیے سماجی فاصلہ رکھیں اور آئیسولیشن میں رہیں۔ حکومتی اقدامات پر عمل کیاجائے تو لاک ڈاوَن کی ضرورت نہیں۔ موجودہ صورتحال میں عوام کا اہم کردار ہے۔

دریں اثناء ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ  عوام وزیراعظم عمران خان کی بات پر عمل کرتے ہیں۔ کورونا کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے اقدامات کررہی ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق عوام کوآگاہی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں