ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے آواز اٹھائیں گے، وزیر خارجہ

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک وزرائے خارجہ کانفرنس میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایرانی ہم منصب سے کورونا عالمی وبا کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی عوام جس بہادری سے مہلک وبا کا مقابلہ کر رہی ہے وہ یقیناً قابل تحسین ہے۔ وزیر خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری کل جرمنی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی اور انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں معاملہ اٹھائیں گے جبکہ میں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے۔

وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سارک وزرائے خارجہ سے بھی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات کریں گے۔ پی فائیو ممالک کے سفرا سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے ممالک کو یہ پیغام پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو آئیسولیشن میں رکھنے کیلئے قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کے 185 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ زائرین کی طبی سہولت کے لیے 2 اسپتالوں کو سرحدی علاقے میں مختص کیا ہے کیونکہ زائرین ہمارے مہمان ہیں اور ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پابندیاں ہٹانے کی کاوشوں پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برادر ملک ہونے کے ناطے کڑے وقت میں مثالی کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں