کابل: افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24 طالبان دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 افغان فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے علاقے امام صاحب، دہشت ارچ اور خان آباد میں افغان فورسز کی مختلف کارروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 24 افغان طالبان ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔
افغان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں 2 افغان فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
اس سے قبل مزار شریف میں افغان فوج کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے کیسپا کے ضلع نجراب میں تصادم کے دوران حکومت نواز ملیشیا کے 4 اہلکار اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق نجراب میں سیکیورٹی فورسز کا طالبان کے ساتھ 3 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں صرف ہزار یا ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی رہائی قابل قبول نہیں،ترجمان افغان طالبان
واضح رہے کہ افغان طالبان نے حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ روز طالبان کے حملے میں 24 سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔