حکومت کا 2 ہفتے کیلئے فضائی آپریشن بند کرنےکا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے  فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی مشاورت سے کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور یہ عارضی فیصلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی کچھ  پروازیں پاکستان سےباہر ہیں ان کو واپس آنےکی اجازت ہو گی۔ بین الاقوامی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سےہو گا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اجلاس میں لاک ڈاوَن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ ایران سے آیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں