پنجاب پولیس کے 21 افسران کی ایس پی کے عہدوں پر ترقی

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور: پنجاب پولیس کے اکیس افسران کو سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نےافسران کے تقررو تبادلے کے  احکامات جاری کیے۔

ساجد حسین کو  ایس پی  اسپیشل برانچ  فیصل آباد تعینات کر دیا جب کہ حبیب اللہ خان کو  ایس پی اسپیشل برانچ بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

حق نواز کو ایس پی  اسپیشل برانچ  ساہیوال تعینات کر دیا اور ملازم حسین کو  ایس پی ساہیوال ریجن لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل لاہور منتقل

فرحت حمید قریشی کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور لگا دیا گیا جب کہ ناصر باجوہ کو ایس پی جڑانوالا  تعینات کر دیا گیا۔

طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔

محمد مسعود کو ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ تعینات اور شمس الحق درانی کو  ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑ ہ  لگا دیا گیا۔

محمد اویس ملک کو  ایڈیشنل ایس پی قصور تعینات کر دیا گیا جب کہ اشرف اعوان کو  ایس پی  انویسٹی گیشن منڈی بہاؤ الدین لگا دیا گیا۔

عطا الرحمان کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال تعینات کر دیا گیا اور بہار شاہ کو ایس پی  پی ایچ پی ڈی جی خان لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کرا دیا

ظہیر احمد بطور ایس پی وی وی آئی پی  سیکورٹی  اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں جب کہ  مطیع اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی  لگا دیا گیا۔

قاسم خان کو ایس پی سیکیورٹی  تھری لگا دیا گیا، فرخ حفیظ کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی  پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ظفر عباس کو ایس پی لیگل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا اور افضل نذیر کو ایس پی  ہیڈ کوآرٹر پی ایچ پی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

غلام حسین کو ایس پی گوجرانوالا لیگل اور طارق عزیز ایس پی ہیڈ کوآرٹر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں