اٹلی میں کورونا سے مزید 793 افراد ہلاک، دنیا بھر کیسز کی تعداد تین لاکھ کے قریب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دنیا بھر کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک اس وبائی مرض سے 12 ہزار 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،

ورلڈ میٹرو کے مطابق کورونا وائس سے آج مزید 21 ہزار 879 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ چار سو چھبیس افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں آج کے روز مزید 793 افراد موت کی گھاٹ اتر چکے ہیں جبکہ ملک میں اموات کی کل تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ چکی ہے۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد میں آج 6 ہزار 557 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہزار 578  تک پہنچ چکی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 255 پہنچ چکی ہے۔

اٹلی میں ایک ہی روز میں 627 افراد کی اموات کے بعد لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا۔

اسپین میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپین میں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 374 سے بڑھ گئی۔ ایران میں کورونا وائرس سے ایک ہزار 556 افراد سے زیادہ افراد ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:طبی سامان اور مشینوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں چھوٹ

امریکہ میں کورونا سے ایک ہی روز میں 26 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 282 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  22  ہزار 132 ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں