ایران نے امریکی بحریہ کے قیدی اہلکار کو رہا کردیا


واشنگٹن: ایران نے امریکی بحریہ کے قیدی اہلکار کو رہا کردیا، جس کی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے باقاعدہ تصدیق کردی۔

اپنے ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران سے اپنے قیدی مائیکل وائٹ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 13 سال ایران میں قید کی سزا کاٹنے والے امریکی بحریہ کے معالج رہا ہوگیا۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ایران نے امریکہ سے کورونا کے پیش نظر معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بحری اہلکار کی رہائی ایران میں موجودگی سے مشروط ہے۔

مزید پرھیں: امریکہ ایران تنازعہ، امریکی صدر نے نیٹو سے مدد کی اپیل کر دی

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ مائیکل وائٹ اس وقت ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے میں ہیں اور وہاں ان کا طبی معائنہ  اور جانچ پڑتال ہوگی۔ مائیکل وائٹ کی مکمل اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے ایران سے رابطے جاری ہیں۔

منگل نے روز پومپیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کچھ امریکی شہریوں کی رہائی پر غور کررہا ہے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وہ انسانی ہمدردی کے طور پر امریکی قیدیوں کو رہا کردے۔


متعلقہ خبریں