کورونا وائرس، بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ قرنطینہ میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آگئے ہیں جن میں 29 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان میں 16 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیش رومز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کے پی میں کورونا کے 15 نئے کیس، تعداد 32 ہوگئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 211 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 33 اور خیبر پختونخوا میں کورونا کے 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں