کورونا وائرس: اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ

فوٹو: فائل


دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار829 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد2 لاکھ 36 ہزار917 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 86 ہزار675 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد453 سے زائد ہوچکی ہے۔

چین میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار245 ہو گئی ہے جب کہ 80 ہزار928 افراد متاثر ہیں۔ چین میں کوروناوائرس سے69 ہزار 614 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، وائرس سے اٹلی میں ہونے والے اموات 3 ہزار چار سو پانچ ہو چکی ہے۔

جرمنی میں کوروناوائرس سے 43 ہلاکتیں،14 ہزار544 افراد متاثر۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے171 ہلاکتیں اور 11 ہزار354 متاثر ہیں۔ ایران میں کوروناوائرس سےایک ہزار284 ہلاکتیں اور 18ہزار 407 افراد متاثر ہیں۔

یورپ  کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس میں اموات بھی ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ میں تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کو اعلان کے مطابق تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں