کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بچت بازاروں کے اجازت نامہ عارضی طور پر منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس فیصلہ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا ایونٹ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا
وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں ہر قسم کی تقاریب اور اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عمارت کی حدود میں سرکاری ملازمین کے علاوہ کسی شہری کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
میئر کراچی کے مطابق افسران ایک دوسرے سے ملاقات کو مختصر رکھیں اور غیر ضروری طور پر دیگر دفاتر میں نہ جائیں۔ تمام محکمہ جاتی سربراہان ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔