لاہور: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کرس لِن لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
جارحانہ بیٹسمین کی اننگز کی بدولت ان کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
اپنی اننگز کے دوران لِن نے آٹھ چھکے اور 12 چوکے لگاکر ملتان سلطانز کے گیند بازوں کی خوب پٹائی کی۔
مزید پڑھیں: لین کی شاندار سینچری، قلندرز 9 وکٹوں سے فتح یاب
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں سپورٹ کرنے آتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچ کر بہت خوشی ہے، امید ہے کہ ہم جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
کرس لن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آسٹریلیا سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا خوشی کی بات ہوگی، اگر نہ بھی ہوسکا تو مایوسی نہیں ہوگی۔
لاہور قلندرز کے بلے باز کے مطابق ہماری کوشش ہوگی کہ سیمی فائنل میں جیتیں۔