بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا نے 11 فروری کو فیصلہ موخر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

ماہ نومبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپےاضافے کے حوالے سے نیپرا 25 مارچ کو سماعت کرے گا۔

ایف پی اے کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.01 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوری 2020 کیلئے سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 25 مارچ کو نیپرا میں ہو گی۔

سی پی پی اے کے مطابق ماہ نومبر میں 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،کل لاگت 25 ارب روپے رہی ہے۔

ماہ دسمبر میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ،کل لاگت تقریبا 47 ارب روپے رہی۔

جنوری 2020 میں 7 ارب 33 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، کل لاگت تقریبا 53 ارب روپے رہی۔


متعلقہ خبریں