کورونا وائرس: کاروباریوں کیلئے یو اے ای کا 100 بلین درہم امدادی پیکیج کا اعلان


متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے کورونا وائرس سے  متاثر ہونے والے کاروباریوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے 100 بلین درہم یعنی تقریباً 43 کھرب پاکستانی روپے کے برابر جامع معاشی امدادی اسکیم کا اعلان کردیا۔

یو اے ای کےمرکزی بینک کے مطابق اس آزمائش کی گھڑی میں یہ اقدامات فوری طور پر عمل میں آئیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چونکہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا ہے، مرکزی بینک نے معیشت کو استحکام دینے اور صارفین کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

جاری کی گئی رقم میں سے 50 بلین مرکزی بینک کی جانب سے جبکہ 50 بلین درہم بینکوں کے کیپیٹل بفروں سے آزاد کردہ فنڈز پر مشتمل ہے۔

مزیر پڑھیں: برطانیہ : نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا بنکاری نظام مناسب طور پر سرمایہ رکھتا ہے اور دیگر بینک کم سے کم احتیاطی تقاضوں کے علاوہ اہم رضاکارانہ سارمائے کے بفروں کو بھی برقر رکھتے ہیں۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت بینکوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قرض دینے کے مناسب معیار کو برقرار رکھیں اور انہیں اپنے تمام صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکیم کا مقصد یو اے ای میں متاثرہ نجی شعبت کی تمام کمپنیوں اور خوردہ صارفین کے لیے بقایا قرضوں پر پرنسپل اقم کی مد میں ادائیگی اور بقایا قرضوں پر سود کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔

مختلف بینک نجی شعبے اور کاروباری افراد کی مدد کے لیے اس معاشی امداد کے فنڈز کا 6 مہینے تک استعمال کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں