پاکستانی نوجوان سری لنکن نژاد بیوی کے پیسے اور سونا چرا کر فرار


گوجرانوالہ: دبئی میں پاکستانی نوجوان سری لنکن نژاد بیوی کے پیسے اور سونا چرا کر فرار ہو گیا۔

ریزانا نامی خاتون شوہر کو ڈھونڈنے اس کے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئی۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق ریزانا محمد نے شوہر غلام باری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ گرجاکھ میں درخواست بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جوتے چوری کی انوکھی واردات

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 3 سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنا حق لینے کے لیے بھٹک رہی ہوں،  9 سال قبل غلام نبی سےشادی ہوئی، جو کماتی اسے دیتی رہی۔

خاتون نے فریاد کی کہ اگر طلاق دینی ہے تو دے دیں لیکن میرے پیسے اور سونا واپس کریں۔

دبئی سے آئی خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس والے میری مدد نہیں کر رہے۔


متعلقہ خبریں