کورونا وائرس: حکومت بلوچستان نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں ملازمین کے علاوہ دیگر افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں میں بھی غیرمتعلقہ افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

اعلامیہ کے مطابق اسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور مریضوں کے ساتھ صرف ایک تیماردار کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام محکموں اور اداروں کی انتظامیہ، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہیلتھ ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں