کرتارپور یاترہ کیلئے بھارت سے آنے والی معمر خاتون کی طبعیت اچانک خراب

کرتار پور راہداری: افتتاحی تقریب میں من موہن سنگھ اور سدھوکی شرکت

فوٹو: ہم نیوز


نارووال: کرتار پور دربار صاحب میں یاترہ کے لیے بھارت سے آنے والی 90 سالہ خاتون کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔

حکام کے مطابق بھارت سے آنے والی بزرگ خاتوں امر کور کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق بزرگ خاتون امر کور اور دیگر خاندان کے افراد امریکی شہری ہیں۔ امر کور خاندان کے افراد کے ہمراہ چند روز قبل واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد

اسپتال ذرائع کے مطابق تشویش ناک حالت کے باعث مریضہ کا ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیا جارہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون مریضہ کا بلڈ پریشر شوٹ کر گیا ہے۔ امر کور کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری  کرتارپور دربار صاحب میں نگر کیرتن جلوس میں شرکت کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں