کورونا سےمتعلق اجلاس: ہمیں اپنی سرحدیں بند کر دینی چاہئیں، وزیراعلی سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہا ہےکہ ہمیں اپنی سرحدیں بند کر دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بات کورونا سےمتعلق اجلاس میں کہی جس میں وفاقی مشیرصحت ڈاکٹرظفر مرزا ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ واحد سندھ میں ہم کورونا وائرس کےخطرے سے لڑ رہے ہیں، میں شدید پریشان ہوں کہ اس کا سدباب کس طرح کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی: 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں 31 فیصد اضافہ

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قرنطینہ کا کام وفاقی حکومت کا ہے جو نہیں ہو رہا، مجھےنہیں لگ رہا کہ ان کی قومی سطح پر کوئی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبےبتا رہے ہیں کہ ہم نے یہ تیاری کی ہے لیکن قومی سطح سے کوئی رہنمائی نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پروفاقی حکومت کوانتظام کرنےہیں وہ نہیں ہو رہے،تفتان پرلوگ گروپس میں رکھےگئےہیں،جس کوہم قرنطینہ نہیں کہہ سکتے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اٹلی میں لاک ڈاون کیا گیا ہےلیکن ہمیں پتہ نہیں کہ وہاں  سےکتنےلوگ آئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کیسز ظاہر ہونےکی وجہ یہ ہے کہ ہم زائرین کےٹیسٹ کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول سوائےبلوچستان کے سب نے کھولے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفرمرزاکامیں شکرگزارہوں جوہمیشہ رابطےپرموجودہوتے ہیں، ہمیں اپنے طبی ماہرین کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ائیرپورٹ پرآتےہیں، کیسےممکن ہے کہ کسی کو نزلہ یا بخار تشخیص نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےاپنےانتظامات کا دوبارہ قومی سطح پرجائزہ لیناہو گا تاکہ اس وائرس کےخطرے سے نمٹ سکیں۔


متعلقہ خبریں