اسلام آباد: وزارت خارجہ ’سائنس برائے پائیدار ترقی‘ کے عنوان سے دو روزہ نمائش منعقد کرے گی۔ اس بات کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔
بھارت کے منفی عزائم سے خطے کی امن و سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چائنہ دوستی مرکز میں 16 اور 17 مارچ کو منعقد ہونے والی نمائش کا مقصد سائنس سفارتکاری کے تصور کو فروغ دینا ہے۔
Science for Sustainable Development
MOFA in partnership with PAEC, SUPARCO, NCP, NUST, LUMS, CUI is organizing “Science for Sustainable Development” 2 day exhibition at Pak-China Friendship Center on 16-17 March 2020. 1/2#ScienceDiplomacy #Science4Development pic.twitter.com/rPkywfWHi4
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) March 10, 2020
ترجمان کے مطابق پاکستان جوہری توانائی کمیشن، سپارکو اور قومی طبیعیات مرکز نمائش کے شراکت دار ہیں۔ اس نمائش میں وزارت خارجہ کو نسٹ، لمز اور کامسیٹس یونیورسٹیزکا تعاون بھی حاصل ہے۔
عائشہ فاروقی کے مطابق نمائش کے ذریعے شعبہ سائنس، ٹیکنالوجی میں تخلیقات، ایجادات، کامیابیوں اور کامرانیوں کو سامنے لانا ہے۔ نمائش کا ایک مقصد ملکی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں بھی تلاش کرنا ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نمائش سائنسی شعبے میں پاکستانی مسابقتی معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نمائش، دنیا کی سب سے بڑی پارٹیکل ایکسیلیٹر (سرن) میں پاکستانی کاوشوں کو اجاگر کرے گی۔
کورونا وائرس: 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق (سرن) میں 1994 سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس نمائش کے ذریعے پاکستان کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں پیشرفت کو بھی پیش کیا جائے گا۔
نمائش میں وہ کلیدی کامیابیاں بھی پیش کی جائیں گی جو پاکستان نے خلائی امور میں حاصل کی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ترجمان نے کہا ہے کہ ’سائنس برائے پائیدار ترقی‘ نمائش سے دنیا میں پاکستان کا مثبت اور جدت پسند تشخص اجاگر ہوگا۔
Exhibition will be open for public from 1:00pm to 5:00pm on 16 March & from 10:00am to 5:00pm on 17 March.
It will showcase ?? achievements in Science, Technology & Innovation & explore markets for Pakistani technology products. 2/2#ScienceDiplomacy #Science4Development
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) March 10, 2020
عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 16 مارچ کو دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک وہ نمائش دیکھ سکیں گے۔ عوام کو 17 مارچ کی صبح دس سے شام پانچ بجے تک بھی نمائش دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
عمر کم کرنا اور بڑھاپے سے جوانی کی طرف لوٹنا ممکن ہے، نئی سائنسی تحقیق
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق نمائش کے افتتاحی سیشن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر عطاالرحمن خطاب کریں گے۔
وزارت خارجہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی نمائش کے دوسرے دن وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر اور چئیرمین ایچ ای سی خطاب کریں گے۔