وزیرِ اعظم کل 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کل 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نئے گھروں کی تعمیر کے ان منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاوسنگ کے 6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سےمتعلق ہیں، جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی  پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

گزشتہ سال اسلام آباد میں تعمیرات سیکٹر کی بحالی و فروغ  کے حوالے سے اعلی سطح  کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا تھا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے  کہا تھا کہ تعمیرات کے شعبے سے چالیس کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ تعمیرات کے شعبے سے جہاں ان صنعتوں کو ترقی ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں