لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان مستحکم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغان عوام کا معاہدہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے، افغان عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پرلانے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں لاوارث نظام چل رہا ہے، سراج الحق
انہوں نے کہا کہ معاشرہ اور قومیں عدل وانصاف کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں، اس کے قیام سے وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوتی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت دونمبر ہو، پولنگ اسٹیشن آزاد نہ ہوں تو عوام کا ووٹ پر سے اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکز کے ذمہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 450 ار ب روپے واجب الادا ہیں اور دونوں میں ایک پارٹی کی حکومت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزصوبہ خیبرپختونخوا کو واجب الادا رقم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی صوبہ کو ادائیگی کی جائے تو اس سے صوبے کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔