سپر مون: چندا ماموں دور کے زمین کے قریب آگئے


گزشتہ رات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال کے دوسرے سپرمون کے نظارے دیکھے گئے۔

پاکستان میں رات دس بج کر 47 منٹ پر سپرمون دیکھا گیا جب کہ دنیا کے کئی ممالک بشمول امریکہ، فرانس اور برازیل کے عوام نے بھی سپرمون کا نظارہ کیا۔

دنیا میں کہاں کہاں سپر مون کیسے دیکھا گیا، تصویروں کے ذریعے دیکھیئے۔

 The rising full moon crosses behind the Statue of Liberty

خیال رہے کہ جب چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو اور زمین کے قریب ترین پہنچ جائے تو اسے سپرمون کہتے ہیں۔

 An aircraft passes the rising full moon that breaks through the clouds at the airport in Frankfurt, Germany

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس مرتبہ سپر مون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ تقریبا 3 لاکھ 57 ہزار 404 کلو میٹر رہا۔

 A plane passes in front of the full moon as seen from Curitiba, Brazil

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال چار سپرمون ہوں گے اور یہ رواں سال کا دوسرا سپرمون تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سات اپریل کو تیسری مرتبہ چاند زمین کے قریب ترین پہنچے گا جسے پنک سپرمون کا نام دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں