برآمدات بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، مشیر تجارت


اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالررزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملاقاتوں میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور اسٹاک مارکیٹس گررہی ہیں۔ ایسے موقع پر حکومت بہت زیادہ محتاط ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت سے طویل المدتی پالیسی لانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ حکومت یقین دلاتی ہے کہ پالیسیوں کے حوالے سے محتاط رہیں گے۔ ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے مستقبل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں بتایا گیا کہ ڈی انڈسٹرلائزیشن ہورہی ہے۔

مشیر تجارت عبدالررزاق داؤد نے کہا کہ آج ملک میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی با ت ہورہی ہے۔ حکومت پیداواری شعبے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں