’کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو عوام کو خودکشیاں نہ کرنی پڑتیں‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو عوام کو خودکشیاں نہ کرنی پڑتیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وزیراعظم کی صحت پرسیاست کی جا رہی ہے جس نے موٹروے، اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی اور سی پیک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے اب تک ایک نوکری تک نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جبکہ چور اور نالائق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں گردشی قرضہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2018 میں بارہ سو ملین گردشی قرضہ تھا جبکہ 19 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ستر فیصد بجلی مہنگی کر کے پیسہ کہاں گیا۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج جب وزیر اعظم اپنی تقریر کر رہے تھے تو بینظیر اِنکم سپورٹ کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام کی تختی لگائی گی۔


متعلقہ خبریں