اٹالین فٹبال لیگ، یوونٹس نے انٹرمیلان کو شکست دے دی


اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے اہم میچ میں انٹر میلان کو دو صفر سے شکست دے دی۔

اٹالین فٹبال لیگ کا میچ دیکھنے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

یوونٹس کے کھلاڑی رامسے نے 54 منٹ میں گول کر کے یوونٹس کو برتری دلائی۔ ڈے بالا نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برتری دو صفر کر دی۔

اس فتح کے بعد یوونٹس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا کے باعث سینکڑوں افراد کی موت کے بعد اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم میں اسٹار فٹبالرز کا کھیل دیکھنے والا کوئی نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں ایشیاء کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں کیے جانے کا امکان

اسپائنش لالیگا لیگ میں ریئل بیٹیس نے ریئل میڈرڈ کو شکست دے دی۔ ڈی سلوا جونئیر نے میچ کے 40ویں منٹ میں گول کر کے ریئل بیٹیس کو برتری دلائی۔

رئیل میڈرڈ کے بینزیما نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا تھا تاہم ریئل بیٹیس کی جانب سے ٹیلو نے 82ویں منٹ میں گول کر کے اسکور دو ایک کر دیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔  رئیل میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں