وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ دُعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روائتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کیے جا رہے ہیں۔

شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں مں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، سعودی عرب میں تعلیمی ادارے بند

ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں