جنگوں سے قیام امن کا فلسفہ ناکام ہو چکا ہے، ڈاکٹر عارف علوی


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگوں سے قیام امن کا فلسفہ ناکام ہو چکا ہے۔

وفاقی حکومت سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ  لے کر چلنا چاہتی ہے، عارف علوی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں سے ہلاکتوں، آگ اور معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جنگوں کے نقصانات آئندہ نسلوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنگوں سے اقوام تباہ ہوتی ہیں اور امن قائم نہیں ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسان کو تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے تاہم انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسان برے تجربات سے سیکھ نہیں رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں