1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین سے زیادتی


سری نگر: کشمیر میڈیا سروس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق انیس سو نواسی سے لے کر اب تک بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین سے زیادتی کی گئی۔

کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق 2001 سے لے کر اب تک 671 خواتین کو بھارتی فوج نے شہید کیا جبکہ قابض فوج کے ظالمانہ حملوں میں 22 ہزار 912 خواتین بیوہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مودی کی نئی چال

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 11 ہزار 179 کشمیری خواتین  کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بھارتی کالے قانون کے تحت سیکڑوں خواتین یا تو گھروں میں نظر بند ہیں یا بھارتی حراست میں جیلوں میں قید ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے نئی چال شروع کردی۔

مزید جانیں: کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تنازع نہیں: وزیراعظم

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے غیر ریاستی افراد کو وادی میں زمین خریدنے کی طرف راغب کرنے اور ہندو بستیوں کی آباد کاری کے لیے سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل مودی سرکار نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے اور 35 اے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

مودی حکومت کی جانب سے اب مقبوضہ وادی میں غیر ریاستی افراد کو بسانے کا گھناؤنا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں