کورونا: گلگت بلتستان کے تین افراد میں وائرس کی تصدیق، سرحد بند

کورونا: گلگت بلتستان کے تین افراد میں وائرس کی تصدیق، سرحد بند

گلگت بلتستان: جنت نظیر خطے گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔ حکومت نے فوری اقدام کے طور پر پاک چین سرحد بند کردی ہے اور ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل تک سرحد بند رہے گی۔

کورونا وائرس: ٹوئٹر کی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ کو صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے فوکل پرسن صحت ڈاکٹرشاہ زمان نے کہا ہے کہ خطے کے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پریس بریفنگ میں سیکریٹری صحت اور کمشنر گلگت بھی موجود تھے۔

کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر پاک چین سرحد بند کردی گئی ہے اور یکم اپریل سے قبل نہیں کھولی جائے گی۔

ایک سوال پر سیکریٹری صحت گلگت بلتستان رشید علی نے بتایا کہ اب تک گلگت بلتستان کی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 9 دیگر افراد کے سیملپز اسلام آباد بھیجے گئے تھے جن میں سے ایک میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسلام آباد: ایئرپورٹ سے کورونا وائرس میں مبتلا چار مشتبہ مسافروں کی پمز منتقلی

ہم نیوز کے مطابق کمشنر گلگت ڈویژن کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

رشید علی سیکریٹری صحت نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت، محکمہ صحت اور انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں اور بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کمشنر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تمام تعلیمی ادارے سات مارچ تک بند رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں چار اسکریننگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد زائرین کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسین کیا ہے اور کب تک تیار ہو گی؟

ہم نیوز کے مطابق رشید علی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 1157 افراد اب تک ایران سے زیارت کرکے گلگت بلتستان واپس آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں