بھارت میں مسلمان ہندو بلوائیوں کے نشانے پر، عالمی برادری ردعمل دے، وزیراعظم

کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےفنڈز کم پڑگئے، اووسیز پاکستانیوں سے اپیل کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ارب آبادی والے ایٹمی ملک بھارت میں نازی نظریات سے متاثر آرایس ایس نے غلبہ پالیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ نسل پرست نظریات کاغلبہ خون ریزی کی شکل میں نکلتا ہے اور میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس خطرے سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے کہا تھا بھارتی نسل پرستی کا جن بوتل سے باہرآیا توخون بہے گا۔  مقبوضہ کشمیر میں مظالم ایک آغاز تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات: ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی، فوج بلانے کا مطالبہ

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہندو بلوائیوں کے نشانے پرہیں اور عالمی برادری کو اس صورتحال پرفوری ردعمل دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کے دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات میں 19 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دہلی کے 10 اضلاع میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نئی دہلی میں فسادات پر فوج بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ شہر کی صورتحال تشویشناک ہے اور بھارتی پولیس دلی کی صورتحال قابو نہیں کر پارہی۔

ہندو مسلم فسادات والے علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں اور امتحانات معطل ہیں۔

فسادات کا آغاز دہلی کے علاقے موج پور میں قانون شہریت کے خلاف خواتین کے احتجاج پر حملے سے ہوا اور مقامی پولیس بھی شدت پسند بلوائیوں کے ساتھ مظاہرین پر پتھراو کرتی رہی۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے پولیس کے ساتھ مل کر مظاہرین پر تشدد کیا جب کہ مسلمانوں کے مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بھی جلائی گئی ہیں۔

گزشتہ روز دہلی پولیس نے بی جے پی کے حامیوں کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہی جب کہ مودی مخالف مظاہرین پرآنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں