مودی نے کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری کی وجہ سے کیا، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


لاڑکانہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ ہماری کمزور کی وجہ سے کیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو مودی، امریکا کو ٹرمپ اور ہمیں عمران خان حکمراں ملے ہیں، میرا خیال ہے ان حکمرانوں کو مرنے کے بعد میوزیم میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کیا جو کہ ہماری کمزوری ہے۔ جب پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط تھا تب ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت تھی اور اس وقت واجپائی بھارت کے وزیر اعظم تھے جو پاکستان میں تجارت کرنا چاہتے تھے لیکن آج بھی اسی بی جے پی کی حکومت ہے لیکن صورتحال مختلف ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ آج ملک میں ایک سال کے اندر 25 لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نوکریاں تو نہیں دیں لیکن واپس ضرور لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے جماعت اول تا پنجم یکساں نظام تعلیم لانے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ملک کا نوجوان بے روزگار اور ان کا مستقبل تاریک ہے، اب نئی نسل کے مستقبل کا کیا ہو گا ؟ آج آپ کے بچے بچے کے منہ میں جاتا لقمہ قرضے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں اس وقت نظریاتی تصادم موجود ہے، ایک طرف مذہب بیدار ہے اسلامی دنیا کی قوتیں بیدار مذہب کی حوصلہ فزائی کر رہے ہیں اور دوسری جانب عالمی قوتیں بیدار مذہب کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، جن کے کچھ اعلیٰ کار یہاں بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں