لاہور: اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے برطانیہ میں فٹبال کی ٹیم خرید لی۔
اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کی نورین خان کے ساتھ مل کر آئی پی ایل کی فٹبال ٹیم ڈربی کروسیڈرس کو خریدا ہے۔
اس حوالے سے احد رضا میر نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے فٹبال کے بہت بڑے پرستار رہے ہیں۔ لہذا اپنی ساکر ٹیم کا اعلان کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ آئی پی ایل سوکر ایک باضابطہ انڈور فٹبال مقابلہ ہے۔
ایونٹ میں باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم لندن ٹیم کے مالک ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز رواں برس جون میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں باہمت خواتین کیلئے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز 2020 کا انعقاد، صدر پاکستان کی شرکت
واضح رہے کہ معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ احد رضا میر اور سجل علی نے گزشتہ سال جولائی میں منگنی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویر کی دھوم
اس سے قبل احد رضا میر نے ترکی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی افواہوں کی تردید کی تھی لیکن کہا تھا کہ جلد شادی ہو جائے گی تاہم ہم شادی ترکی میں نہیں کریں گے۔