اپنے مقصد کا فیصلہ کر کےساری کشتیاں جلا دیں، عمران خان

لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی؟ فیصلہ آج متوقع

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل راستہ ہی آپ کو کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے ۔ آسان زندگی ایک قسم کی تباہی ہے۔ 

نمل یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار اپنے مقصد کا فیصلہ کر لیں تو ساری کشتیاں جلا دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے۔

ان کا کہنا تھا جی اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے  پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کو بروئے کار لاکر ہم زندگی میں آنے والی مشکلات سے نکل ہو سکتے ہیں۔

مشکل راستہ ہی آپ کو آگے لے کر جاتا ہے، مشکلات سے گھبرانے والا کامیاب نہیں ہوسکتا، ہار نہ ماننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ انسان ہرمشکل وقت سے سیکھتا ہے، مشکل وقت انسان کوسکھانے کیلئے آتا ہے۔

میانوالی میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے تسلیم کیا کہ جو قدرتی وسائل ہمارے پاس ہیں مہنگائی نہیں ہونی چاہئیے،کبھی آٹا مہنگا ہو جاتا ہے تو کبھی سبزیاں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے کا کام سونپا ہے۔ بڑے ڈاکووں کو پکڑ لیں تو چھوٹے خود ہی ڈر جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد رسولﷺ نے رکھی تھی اور میرا مشن بھی پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں