پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی


اسلام آباد: پاکستان نے چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ قومی ادارے صحت کی محنت کے نتیجے میں پاکستان نے کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں اس کامیابی پر قومی ادارہ صحت کی قیادت اور ٹیم کو سخت محنت پر داد دیتا ہوں۔

یاد رہے گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے مشتبہ نمونوں کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کریگا۔ سندھ میں آغا خان اسپتال اور پنجاب میں شوکت خانم اسپتال میں بھی کرونا وائرس کے نمونوں کی تشخص کی جائیں گیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 وائرسز کی تصدیق کے لیے پاکستان میں کٹیں موجود ہیں۔ کرونا کی فیملی سے چار امراض کی تصدیق بھی ہم کر سکتے ہیں۔ کچھ نمونے ہم نے بیرون ممالک تصدیق کے لیے بھجوائے ہیں۔ اسی بنیاد پر کہا ہے کہ ابھی تک کرونا کا کوئی بھی کیس مثبت نہیں آیا ہے

 

 


متعلقہ خبریں