بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے منگنی کر لی


نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے مصر کے مسلم نوجوان گھڑ سوار نیال ناصر سے منگنی کر لی۔


انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ نیال ناصرآپ جیسا کوئی نہیں، آپ نے یادگار جگہ پر مجھے خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، میں اپنی ساری زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، آگے بڑھنے ، ہنسنے اور محبت میں بیتانے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔‘‘

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی صاحبزادی اور نایل نصار سٹینفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے جبکہ دونوں کو گھڑ سواری سے شغف تھا۔

دوسری جانب نایل ناصر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جینیفر نے ہاں کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان ہوں، جینفر تم میرے لئے سب کچھ ہو‘۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے بیٹی کی منگنی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں