کامیاب اور خوش رہنے کی پانچ آسان مشقیں


ایک عام انسان کے ذہن میں اندازاً روزانہ 70 ہزار خیالات آتے ہیں جو کہ ایک طرح سے خود کو دماغی طور پر مضبوط یا کمزور کرنے کے 70 ہزار مواقع ہیں۔

اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر شک کرتے ہیں اور اپنے فیصلوں پر بار بار سوچ بچار کرتے ہیں تو دراصل آپ اپنی کارکردگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس سے آپ کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کو بھی خطرے پہنچتا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس طرح سوچنے کے انداز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان پانچ مشقوں کے ذریعے آپ اپنے دماغ کو خوشی اور کامیابی کے لئے تربیت دے سکتے ہیں۔

رکاوٹیں اور مشکلات کے حل میں فرق کرنا

مسائل کے حل کے لئے کسی حکمت عملی کے بارے میں سوچنا رکاوٹ کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم خود کو مشکل صورت حال سے نہ نکال پانے جیسے خیالات مفید ثابت نہیں ہوتے۔جب بھی آپ خود کو طویل دورانیے کے لئے کسی چیز کے بارے میں مسلسل سوچتے ہوئے پائیں تو اس بات پر غور کریں کہ آپ مشکلات کا حل تلاش کر رہے ہیں یا حائل رکاوٹوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

اگر آپ مستعدی سے اپنے مسائل حل کرنے یا ان کی روک تھام کی جانب بڑھ رہے ہیں تو یہ عمل جاری رکھیں لیکن اگر آپ ان مسائل کو بار بار دہرا رہے ہیں جو ماضی میں ہو چکے ہیں یا جو چیزیں آپ کے قابو سے باہر ہیں ان کے بارے میں تباہ کن پیش گوئیاں کر رہے ہیں تو آپ کو سوچنے کے اس انداز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے دماغ کو ان مسائل سے دور کرنے کے لئے اپنے دماغ کو مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں۔

خود کو بھی وہی مشورے دیں جو آپ اپنے قابل اعتماد دوست کو دیتے ہیں

زیادہ تر لوگ اپنے آپ کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر خود کو کم تر محسوس کرنا اور اپنی غلطیوں کو بڑھا کر پیش کرنا صرف آپ کو نیچے دھکیلتا ہے۔

تحقیق کے مطابق خود کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف آپ کی نفسیاتی نشو و نما ہوگی بلکہ خود کی نظر میں آپ شخصیت نکھرے گی اور مشکل صورت حال کو دور کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ لہٰذا خود سے اسی طرح بات کرنے کی عادت بنائیں جس طرح آپ اپنے قابل اعتماد دوست سے بات کرتے ہیں۔

اپنے جذبات کا اظہار کریں

زیادہ تر افراد لوگوں کے سامنے اپنے جذبات ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں اور وہ ایک طرح سے اپنی حقیقی احساسات سے انکاری ہوتے اور انہیں پہنچاننا ان کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔ اکثر افراد اپنے جذبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کہنے کے بجائے کہ میں غمگین ہوں، اکثر افراد یہ کہتے ہیں کہ میری آنکھوں میں پانی آگیا ہے یا اسی طرح کا کوئی اور جملہ۔

ہر روز کچھ دیر خود کے ساتھ گزاریں اور اپنے جذبات تسلیم کریں اور اس حوالے سے بات بھی کریں۔ اس بات پر بھی غور کریں کہ یہ جذبات آپ کے فیصلوں پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ چاہے آپ اپنی ذاتی زندگی میں کسی چیز پر افسردہ ہیں یا دفتر میں کسی چیز سے پریشان ہیں، جذبات سے ناواقفیت آپ کی زندگی کے دوسرے شعبوں میں پر بھی اثر انداز ہوگی۔

جذبات میں توازن منطق سے قائم کریں

چاہے آپ کو کوئی مشکل مالی فیصلہ کرنا ہو یا خاندانی مسائل سے دوچار ہوں، آپ ایک بہترین فیصلہ تب ہی کر سکتے ہیں جب جذبات اور منطق میں توازن ہو۔ جذباتی صورت حال میں منطق اور عقل کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی کوشش کریں۔

اپنے جذبات کو متوازن رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے انتخاب کے نقصان اور فوائد کی فہرست بنا لیں۔ اس فہرست سے آپ جذباتی ہوئے بغیر ایک بہترین فیصلے کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

شکر ادا کرنے کی عادت ڈالیں

شکر گزاری کو جسمانی اور نفسیاتی فوائد سمیت خوشی سے بھی کافی حد تک منسلک کیا گیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق شکر گزار افراد دیگر کی نسبت 25 فیصد زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

تو چاہے آپ صبح ناشتے کی میز پر مشکور ہونے کی عادت بنا لیں یا رات میں سونے سے پہلے اس کو دہراتے رہیں، اپنے دماغ کو زندگی میں اچھی چیزوں کی تلاش کے لئے تربیت دیں۔ آپ کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کا یہ نہایت آسان اور سب سے مؤثر طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ذہن کو صحت مند بنائیں

خود سے سے کی جانے والی گفتگو کا آپ کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ اپنی سب سے بڑی صلاحیت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کے دماغ کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ ہر روز دماغ کی ورزش کرنے سے آپ یقیناً اسے کامیابی اور خوشی کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں