جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے 15 ممالک میں جان لیوا خطرناک مرض کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس: پاکسانی طالبعلم نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی
ہم نیوز کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔
انہوں ںے سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ چین سے باہر کورونا وائرس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی انتہائی تشویشناک ہے۔
ڈبلیو ایچ او حکام نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دینا کے تمام ممالک کو الرٹ رہنے اور بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے دورے کے لیے ہماری ٹیم تشکیل کے مرحلے میں ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک 130 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ چھ ہزار سے زائد افراد متاثر بتائے جارہے ہیں۔
چین میں موجود پاکستانی طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق
ووہان کے متعلق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں سڑکیں، ایئرپورٹس، ٹرینیں، ٹرانسپورٹس اور دیگر معمولات زندگی معطل ہیں اور شہر میں بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔