کریم نے 150 ملازمین کو برطرف کردیا

کریم نے 150 ملازمین کی چھٹی کرادی

فائل فوٹو


پاکستان اور دنیا بھر میں کرائے کی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے اپنے 150 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفسر مدثر شیخا کی جانب سے ملازمین کو بھیجی کی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کمپنی کے بڑے مقاصد پر پورا اترنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

ای میل میں درج ہے کہ تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کو کریم میں اب مختلف اور زیادہ کام کرنا پڑے گا اور دیگر آج ہمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کیلئے اب کوئی کام نہیں رہا۔

صرف دسمبر میں بھی 60 سے زائد افراد نے کمپنی سے علیحدگی اختیار کی جس میں سے زیادہ افراد کا تعلق دبئی سے تھا جب کہ کچھ لوگ پاکستان سے بھی تعلق رکھتے تھے۔

اطلاعات ہیں کہ مالی رکاوٹوں کے سبب کریم نے عمان اور ترکی سے اپنا کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کریم کے3،500 ملازمین ہیں جن میں سے 1،100 قریب پاکستان کے دفاتر میں کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اوبر نے مارچ2019 میں کریم کو  تین اعشاریہ ایک ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ چند روز قبل ہی خبر آئی تھی کہ اوبر کو کاروبار میں 3.1 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ 

پاکستان میں سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے سبب کمپنی نے یہاں اپنا کاروبار وسیع اور مضبوط کرنے کیلئے75 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں لیکن یہاں چین اور ترکی کی نئی کمپنیاں آنے سے اوبر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں