ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے، وزیراعظم


ڈیوس: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوان آبادی کو معاشی نمو کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے ملاقات کے موقع پرکہی۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کلاس شواب عالمی اقتصادی فورم کے بانی چیئرمین ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی۔

کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں اجاگر کیے گئے مسائل پاکستان سے بھی متعلقہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کیا ہے۔


متعلقہ خبریں