بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی


لاہور: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی فیورٹ نہیں، مصباح

ہم نیوز کے مطابق محمود اللہ کی قیادت میں لاہور پہنچنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کی۔ مہمان ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

مہمان ٹیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

حفیظ، ملک کی واپسی، بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

طے شدہ پروگرام کے تحت ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر سات سے گیارہ فروری کے درمیان راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔


متعلقہ خبریں